پاکستان کے لیے خوشخبری، سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

Jun 15, 2022 | 19:52:PM
سندھ، گیس، ذخائر
کیپشن: سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (اوجی ڈی سی ایل) نے صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں گیس کے ذخائر دریافت کرنے کی نوید سنائی ہے۔ 

او جی ڈی سی ایل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ گڈو بلاک کے نام سے جانا جانے والے عمیر ساؤتھ ایسٹ ون کنوئیں کی کھدائی 790 میٹر تک کی گئی ہے۔ جس کے بعد ابتدائی نتائج میں اس کنوئیں سے روزانہ ایک اعشاریہ 063 ملین مکعب کیوبک فٹ یومیہ گیس نکالی جاسکے گی۔ 

بیان میں بتایا گیا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں ذخائر کی دریافت کمپنی کے ٹیکنیکل ماہرین کی محنت کا نتیجہ ہے۔ 

کمپنی نے امید ظاہر کی ہے کہ گیس کے ذخائر کی دریافت سے ملکی توانائی کے ذخائر میں بےپناہ اضافہ ہوگا۔ 

اس کے ساتھ ہی گیس کی خریداری پر کثیر زرمبادلہ خرچ کرنے سے بھی نجات ملے گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ گیس کے ذخائر سے ملکی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔