حسن علی کی پی ایس ایل میں واپسی۔۔ بقیہ میچز کھیلنے کا فیصلہ

Jun 15, 2021 | 15:08:PM
حسن علی کی پی ایس ایل میں واپسی۔۔ بقیہ میچز کھیلنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے پیسر حسن علی نے گھریلو وجوہات کی بنا پر پی ایس ایل سیزن سکس کے بقیہ میچز میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ۔

تفصیلات کے مطابق حسن علی گھریلو مسائل کی وجہ سے پی ایس ایل کا سیزن 6 چھوڑ کر وطن واپس پہنچ گئے تھے اور اہل خانہ سے مشاورت کے بعد انہوں نے نہ کھیلنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔
ذرائع کے مطابق حسن علی نے ایک بیان میں کہا کہ میں ایک خاندانی مسئلے میں بہت فکر مند تھا جسے اب حل کر لیا گیا ہے ، یہ مسئلہ سلجھانے میں مدد کرنے پر میں اپنی اہلیہ کا مشکور ہوں ، انہوں نے مجھے یقین دلایا ہے کہ وہ اس مسئلے کو خود دیکھ لیں گی ، وہ چاہتی ہیں کہ میں اپنی کرکٹ اور اپنے کیریئر پر توجہ دوں۔
حسن علی نے کہ میری اہلیہ مشکل ترین وقت میں میرے ساتھ کھڑی ہیں ، ان کی مشاورت سے پی ایس ایل سیزن 6 میں اپنی ٹیم کے ساتھ بقیہ میچز میں شرکت کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور اور کراچی کے سب سے بڑے ویکسی نیشن سینٹر میں کورونا ویکسین کا سٹاک ختم