ماسک کے تنازع پرخاتون کیشیئر  قتل

Jun 15, 2021 | 10:21:AM
 ماسک کے تنازع پرخاتون کیشیئر  قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی ریاست جارجیا میں فیس ماسک کے تنازع پرسپر مارکیٹ کی خاتون کیشیئر  کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ جارجیا کے شہر ڈیکاٹور میں پیش آیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم اور کیشیئر کے درمیان فیس ماسک پر بحث ہوئی۔بحث کے بعد ملزم نے خاتون کیشیئر پر فائرنگ کردی۔مارکیٹ کےگارڈ اور ملزم کے درمیان بھی فائرنگ کا تبادلہ ہوااور دونوں زخمی ہوگئے۔پولیس نے 30 سالہ ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ملزم کی شناخت وکٹر لی کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیںموسم کیسا رہے گا۔۔؟محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی