مرغی کا گوشت پھر مہنگا ،فی کلو کتنے کا ہو گیا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور میں برائلر گوشت کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی کلو گوشت کی قیمت مزید 13 روپے بڑھا کر 590 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
زندہ برائلر کی قیمتوں میں ہول سیل ریٹ 393 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 407 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی کوئی کمی نہ آسکی اور فی درجن انڈے 258 روپے میں فروخت کیے جا رہے ہیں۔
گوشت اور انڈوں کی مسلسل بڑھتی قیمتوں نے عوام کو شدید مالی دباؤ میں مبتلا کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریلوے کا بڑاا اعلان،مسافروں کے دل جیت لئے