وفاقی حکومت کو چینی کی درآمد کے آغاز پر ہی بڑا دھچکا
3 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا ٹینڈرواپس لےکر50 ہزار میٹرک ٹن کا نظرثانی ٹینڈر جاری کردیاگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( وقاص عظیم )وفاقی حکومت کو چینی کی درآمد کے آغاز پر ہی بڑا دھچکالگ گیاکیونکہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے 3 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کاجاری ٹینڈرواپس لےکر50 ہزار میٹرک ٹن چینی کی درآمد کا نظرثانی ٹینڈر جاری کردیا۔
ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے نظرثانی شدہ ٹینڈرمیں انٹرنیشنل سپلائرزسے 50 ہزار ٹن چینی کی درآمد کے لیے22 جولائی تک بولیاں طلب کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی ’فوڈایمرجنسی‘ مسترد؛ آئی ایم ایف کو 7 ارب ڈالر پروگرام کی خلاف ورزی پر تشویش
اس سے قبل ٹی سی پی نے 11 جولائی کو 3 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا ٹینڈر جاری کیا تھا جس کے لیے 18 جولائی تک بولیاں طلب کی گئی تھیں۔