ویسٹ انڈیز 27 رنز پر آؤٹ، آسٹریلیا نے کالی آندھی کو کلین سویپ کر دیا

Jul 15, 2025 | 09:50:AM
ویسٹ انڈیز 27 رنز پر آؤٹ، آسٹریلیا نے کالی آندھی کو کلین سویپ کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آسٹریلیا نے تیسرے اور آخری ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کو 27 رنز پر آل آؤٹ کر کے 176 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کر دیا ۔

کنگسٹن میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز ٹیم دوسری اننگز میں صرف 27 رنز بنا سکی، یہ کسی بھی ٹیسٹ اننگز کا دوسرا کم ترین ٹوٹل کا ریکارڈ ہے۔

ویسٹ انڈیز ٹیم کم ترین ٹیسٹ اننگز کے 70 سالہ پرانے ریکارڈ کے قریب پہنچ گئی تھی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم 1955ء میں آکلینڈ میں انگلینڈ کے خلاف 26 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم 2 مرتبہ 30، 30 رنز پر آؤٹ ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں:مچل سٹارک نے 78 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا

ویسٹ انڈیز کے ریکارڈ 7 کھلاڑی ایک اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ 4 بیٹرز گولڈن ڈک کا شکار ہوئے۔

آسٹریلوی فاسٹ بولر سکاٹ بولینڈ نے ہیٹ ٹرک کی اور آسٹریلیا کے فاسٹ بولر میچل سٹارک نے 9 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ اور سیریز قرار پائے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 225 اور دوسری اننگز میں 121 جبکہ ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 143 اور دوسری اننگز میں 27 رنز بنائے۔

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز میں 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز 3 صفر سے اپنے نام کرکے کالی آندھی کو کلین سویپ کیا ہے۔