مچل سٹارک نے 78 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) آسٹریلوی فاسٹ باؤلرمچل سٹارک نے اپنے کیریئر کا بہترین سپیل ڈال کر ٹیسٹ کرکٹ کا 78 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا اور اپنی ٹیم کو میچ میں فتح دلوادی۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف204 رنز کا دفاع کرتے ہوئے مچل سٹارک نے تباہ کن بولنگ کی اور ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین 5 وکٹیں مکمل کیں۔
سٹارک نے اپنے سپیل کی صرف 15 گیندوں میں 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور ٹیسٹ کرکٹ میں کم سے کم گیندوں پر 5 وکٹیں مکمل کرنے کا 78 سال پرانا ریکارڈ توڑا۔
مزید پڑھیں:لارڈز ٹیسٹ، انگلینڈ نے بھارت کو 22 رنز سے شکست دے دی
اس سے قبل 1947 میں آسٹریلیا کے ایرنی توشاک(Ernie Toshack) نے بھارت کے خلاف اپنے سپیل کی 19 گیندوں پر 5 وکٹیں لی تھیں۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف 204 رنز کے ہدف کا دفاع کرتے ہوئے سٹارک نے مجموعی طور پر 9 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔
اس کے علاوہ مچل سٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں 400 وکٹیں بھی مکمل کرلیں ۔
انہوں نے یہ کارنامہ اپنے 100 ویں ٹیسٹ میں سرانجام دیا، وہ یہ سنگِ میل عبور کرنے والے چوتھے آسٹریلوی بولر ہیں۔