اپر چترال؛ حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

Jul 15, 2023 | 21:02:PM
 اپر چترال؛ حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(گل حماد فاروقی )اپر چترال بونی سے پرکھوسپ جاتے ہوئے پوٹھوہار گاڑی پرواک کے مقام پر کار حادثے کا شکار ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔

تفصیلات کے مطابق  اطلاع ملنے پر ریسکیو  کی ٹیموں  نے دو زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے  فراہم ہسپتال بونی منتقل کر دیا۔

ریسکیو کے مطابق  حادثے کے نتیجے تین افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں اور ڈیڈ باڈیز کو  ایمبولینس میں  تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بونی منتقل کیا گیا ۔

جانبحق ہونے والے افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق گاڑی اپر چترال بونی سے پرکھوسپ جارہی تھی کہ پرواک کے مقام پر حادثہ پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں:بادل برسیں گے یا سورج قہر ڈھائے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی