للت مودی سے شادی ۔۔سشمیتا سین نے خاموشی توڑ دی 

Jul 15, 2022 | 20:59:PM
سشمیتا سین رد عمل
کیپشن: للت مودی اور سشمیتا سین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکار سشمیتا سین نے للت مودی کیساتھ شادی کے حوالے خبروں پر خاموشی توڑی دی ۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ نے اپنی دونوں لے پالک بیٹیوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا وہ بہت خوش ہیں لیکن شادی شدہ نہیں ہیں، انگوٹھیوں کا کوئی تبادلہ نہیں ہوا لیکن وہ غیر مشروط پیار میں گھری ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہت وضاحت دی جاچکی ہے اب زندگی اور کام کی طرف واپس آتے ہیں۔اداکارہ نے ہمیشہ خوشیوں میں شریک ہونے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کا اس سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔


واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر للت مودی اور سشمیتا سین کی شادی کی خبریں وائرل ہورہی ہیں ۔گزشتہ روز للت مودی نے اداکارہ کیساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی بیٹر ہاف (اہلیہ )قرار دیا تھا تاہم کچھ ہی لمحے بعد انہوں نے ٹویٹ کرکے وضاحت دی کہ ان کی شادی نہیں ہوئی مگر وہ پرامید ہیں ایک دن وہ شادی کرلے گے ۔
یہ بھی پڑھیں:سشمیتا سین کی للت مودی سے شادی