چیئرمین واپڈا کی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات 

Jul 15, 2021 | 17:37:PM
چیئرمین واپڈا کی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملاقات، واپڈا کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو صوبہ خیبرپختونخوہ سمیت ملک بھر میں واپڈا کے تحت جاری منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔سپیکر اسد قیصر نے صوبہ خیبر پختونخوامیں جاری منصوبوں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
سپیکر قومی نے کہا کہ موجود حکومت نے مالی سال 22-2021 کے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے کثیر تعداد میں بجٹ مختص کیا ہے۔ملک میں پانی کی قلت پر قابو پانے اور بجلی کی پیداوار میں اضافے کے لیے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہے۔موجود حکومت ڈیموں کی تعمیر کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی جاسوس خاتون کی طبیعت ناساز ، ہسپتال منتقل