اسرائیل اور ٹرمپ کی ایک ہی پالیسی ہےکہ  دنیا میں تباہی پھیلائی جا ئے؛بریگیڈیئر (ر) غضنفر علی

Jan 15, 2026 | 23:39:PM
اسرائیل اور ٹرمپ کی ایک ہی پالیسی ہےکہ  دنیا میں تباہی پھیلائی جا ئے؛بریگیڈیئر (ر) غضنفر علی
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بریگیڈیئر (ر) غضنفر علی نے کہاہے کہ اسرائیل کے صدر نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ہی پالیسی ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ نیتن یاہو کی شے پر دنیا میں تباہی پھیلا رہے ہیں ۔

24 نیوز ایچ ڈی کے پروگرام ’’گونج مسعود رضا کے ساتھ ‘‘میں ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدہ صورتحال، ممکنہ جنگ، ایرانی معیشت اور خطے پر اس کے اثرات پر تفصیلی گفتگو  کرتے ہوئےبریگیڈیئر (ر) غضنفر علی کا کہنا تھا کہ  اسرائیل اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیاں ایک جیسی ہیں اور انہی پالیسیوں کے باعث دنیا میں تباہی پھیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے بیانات پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ وہ کچھ کہتے ہیں اور عمل کچھ اور کرتے ہیں۔ 
غضنفر علی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اپنی ایک تقریر میں کہہ چکے ہیں کہ ہم ہر جاندار کو مار دیں گے  جو خطے کے لیے انتہائی خطرناک سوچ کی عکاسی کرتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اپنے کسی بھی فوجی اڈے سے ایران پر حملہ کر سکتا ہے تاہم ایران کی میزائل اور ڈرون ٹیکنالوجی بہت ایڈوانس ہے اور ایران دفاعی لحاظ سے مضبوط پوزیشن میں ہے۔
سابق سفیر جمیل احمد خان نے کہا کہ پچھلے دنوں ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ ایران میں رجیم چینج ہو جائے گی تاہم ایران اس سے پہلے بھی کئی بڑے احتجاج برداشت کر چکا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس بار امریکہ ایران پر حملے کے لیے پوری طرح تیار تھا  لیکن ایران نے بھی مکمل تیاری کر رکھی ہے اور اس کی حساس تنصیبات پوری طرح محفوظ ہیں۔
جمیل احمد خان کے مطابق ایران کو مختلف طریقوں سے جکڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے  تاہم ایرانی عوام چاہتے ہیں کہ ان کی زندگیوں میں بہتری آئے،انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم کسی بھی غیر ملکی سازش کے خلاف متحد ہونا جانتی ہے  جو اس ملک کی سب سے بڑی طاقت ہے۔
ایرانی صحافی جون حسین نے کہا کہ ایران میں ٹرمپ اور امریکہ کی پالیسیوں کو پسند نہیں کیا جاتا،انہوں نے انکشاف کیا کہ امریکہ نے جون کے مہینے میں بات چیت کے دوران بھی حملہ کیا تھا،جون حسین کے مطابق اب ایران میں ہلاکتیں بند ہو چکی ہیں جس کا اعتراف خود ٹرمپ بھی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران حقیقی طور پر شدید معاشی مسائل کا شکار ہے اور فی الحال ایرانی قیادت کے پاس معیشت کو بہتر کرنے کا کوئی واضح اور مؤثر حل موجود نہیں۔
 یہ بھی پڑھیں :  سال 2025 میں ساڑھے 7 لاکھ سے زائد پاکستانی بیرون ملک ملازمت کیلئے گئے