سال 2025 میں ساڑھے 7 لاکھ سے زائد پاکستانی بیرون ملک ملازمت کیلئے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سال 2025 میں ساڑھے 7 لاکھ سے زائد پاکستانی بیرون ملک ملازمت کیلئے گئے۔
بیورو آف امیگریشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں 750,000 سے زائد پاکستانی روزگار کے لیے بیرون ملک منتقل ہوئے جن میں 18,352 اعلیٰ تعلیم یافتہ پیشہ ور افراد بھی شامل ہیں، کل 762,499 کارکنوں نے ملک چھوڑا، جو 2024 میں 727,381 تھے۔
بیرون ملک مقیم افرادی قوت میں ڈاکٹرز، انجینئرز، نرسیں، اساتذہ، اکاؤنٹنٹ، ٹیکنیشن، ڈرائیورز اور منیجرز کے ساتھ ساتھ ہنر مند اور غیر ہنر مند مزدوروں کی ایک بڑی تعداد شامل تھی۔
سعودی عرب سرفہرست رہا، اس کے بعد متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت ہیں۔
چھوٹی تعداد میں ملازمت کے مواقع کے لیے امریکہ، برطانیہ، جرمنی، اٹلی، چین، جاپان اور رومانیہ بھی منتقل ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : ایئر انڈیا کا جہاز کارگو کنٹینر سے ٹکرا گیا، انجن کو شدید نقصان