ایکنک اجلاس؛117 ارب سے زائد مالیت کے اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری 

Jan 15, 2026 | 21:26:PM
ایکنک اجلاس؛117 ارب سے زائد مالیت کے اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے وزارتِ خارجہ میں ایکنک اجلاس کی صدارت کی، ایکنک اجلاس میں 117 ارب روپے سے زائد مالیت کے اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

 ترجمان دفتر نائب وزیراعظم کے مطابق منظور شدہ منصوبوں میں صحت سہولت پروگرام میں 30 جولائی 2026 تک توسیع شامل ہے، منظور شدہ منصوبوں میں توانائی، انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں بڑے منصوبےبھی شامل ہیں، ان منصوبوں کا مقصد سماجی و معاشی ترقی کو فروغ دینا اور عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا ہے۔

ترجمان کے مطابق نائب وزیرِ اعظم نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی کہ ان منصوبوں کی مؤثر منصوبہ بندی، بروقت عمل درآمد اور پائیداری کو یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں وزیرِ خزانہ، معاون خصوصی طارق باجوہ، سندھ کے وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و آبپاشی شریک ہوئے،کابینہ ڈویژن، صحت، مواصلات اور منصوبہ بندی کے سیکرٹری بھی اجلاس میں موجود تھے، دیگر متعلقہ وزارتوں کے سینئر حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: نئے کرنسی نوٹ آنےکےبعدگھروں اور لاکروں میں پڑے پرانے کرنسی نوٹوں کا کیا بنے گا

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: