امریکا نے ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان کردیا

Jan 15, 2026 | 21:18:PM
امریکا نے ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا نے ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان کردیا۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق  ایک درجن سے زائد افراداور اداروں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

 ان افراد اور اداروں پر ایرانی تیل، تجارت اور توانائی سیکٹر سے منسلک ہونے اور مالی ا و تجارتی سرگرمیوں کا الزام ہے۔

انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور عوامی احتجاج کچلنے میں کردار ادا کرنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے،امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے  پابندیوں کا مقصد ایران کے معاشی ذرائع کو محدود کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ ایران پر حملہ نہ کرنے پر آمادہ ہوگئے