پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر عامر رضوان ملزموں کی فائرنگ سے شہیدہوگئے

Jan 15, 2026 | 21:01:PM
 پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر عامر رضوان ملزموں کی فائرنگ سے شہیدہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)  پنجاب پولیس کا سب انسپکٹر فرض کی راہ میں  شہید ہو گیا۔  شہید ہونے والے پولیس  ایس ایچ او عامر رضوان نے  کوٹ مومن کے علاقے میں ہوائی  فائرنگ کرنے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم کے ساتھ ریڈ کیا، ملزمان کی فائرنگ سے وہ شہید ہو گئے۔
پنجاب  پولیس کے  ترجمان نے بتایا کہ  ایس ایچ او تھانہ لکسیاں سرگودھا سب انسپکٹر عامر رضوان  نے ہوائی فائرنگ کی کال پر نفری کے ہمراہ فوری ریسپانڈ کیا تھا۔  پولیس کی  ٹیم نے  ایس ایچ او  سب انسپکٹر عامر رضوان کی قیادت میں  کوٹ مومن کے علاقے میں ہوائی  فائرنگ کرنے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا، ملزمان کی فائرنگ سے سرگودھا پولیس کے ایس ایچ او سب انسپکٹر عامر رضوان شدید زخمی ہو گئے،ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

سب انسپکٹر عامر رضوان کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا،جہاں وہ  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

پنجاب پولیس  کی ٹیمیں ملزموں کی  گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہیں۔ 

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کوٹ مومن میں پولیس اہلکار کے شہید ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور  آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
 آئی جی پنجاب  نے ڈی پی او سرگودھا کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نےا فرض کی راہ میں شہادت کا رتبہ پانے والے ایس ایچ او تھانہ لکسیاں سب انسپکٹر عامر رضوان کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او سرگودھا کو شہید سب انسپکٹر عامر رضوان کی فیملی سے فوری رابطہ کرنے اور ان کی دیکھ بھال کا فوری انتظام کرنے  کی ہدایت کی۔ 
 انہوں نے کہا، پنجاب پولیس شہید کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔
 ڈی پی او سرگودھا   نے بتایا ہے کہ سب انسپکٹر عامر رضوان شہید پر  فائرنگ کرنے میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔