یورپی یونین کے سفیر ایچ ای رائمونڈاس کاروبلس کی وفاقی وزیر قانون سے ملاقات
کیپشن: یورپی یونین کے سفیر ایچ ای رائمونڈاس کاروبلس کی وفاقی وزیر قانون سے ملاقات
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری )یورپی یونین کے سفیر ایچ ای رائمونڈاس کاروبلس نےوفاقی وزیر قانون سے ملاقات کی ملاقات میں پاکستان میں انسانی حقوق کے فروغ کیلئے وفاقی وزیر قانون اور یورپی یونین کے سفیر کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں جی ایس پی پلس مانیٹرنگ مشن کے نتائج بارے گفتگو ہوئی،قومی ایکشن پلان برائے انسانی حقوق کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،پاکستان پینل کوڈ میں ترامیم اور سزائے موت کے دائرہ کار میں کمی پر بات چیت ہوئی۔
علاوہ ازیں،مختلف صوبوں میں چائلڈ لیبر سرویز کی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی، پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات،باہمی دلچسپی و عالمی امور پربات چیت