امریکہ نے وینزویلا کا تیل بیچنا شروع کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکا نے وینزویلا کا تیل باضابطہ طور پر بیچنا شروع کردیا۔
امریکی حکام کے مطابق وینزویلا کے تیل کی 500 ملین ڈالر کی پہلی باضابطہ فروخت مکمل کر لی ہے اور تیل کی مزید فروخت آئندہ دنوں میں متوقع ہے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم تیل کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات کررہی ہے۔
کمپنیاں وینزویلا تیل کے انفرا اسٹرکچر، بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے لیے سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار اور مائل ہیں۔
واضح رہے امریکا نے 3 جنوری کو وینزویلا میں فوجی کارروائی کی تھی جس میں صدر مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلوریس کو گرفتار کیا گیا اور بعد ازاں انہیں امریکی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:امریکا سے مذاکرات ناکام، ڈنمارک نے نیٹو اتحادیوں کے ساتھ گرین لینڈ میں فوجی تعیناتی شروع کر دی