بسنت اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

Jan 15, 2026 | 09:11:AM
بسنت اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور میں بسنت کی تیاریاں زوروں پر ہیں جس میں شرکت کے لیے بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی وطن پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

امریکا کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے بانی عدنان منور کے مطابق لاہور کی فضا جلد ہی رنگ برنگی پتنگوں اور لوگوں کی خوشیوں سے سج جائے گی۔

اوورسیز پاکسستانیوں نے بسنت منانے کی اجازت دینے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا۔

بیشتر  نے ایک طویل عرصے بعد اس تہوار کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔

مزید پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ 2026 کیلئے ٹک ٹاک ترجیحی پلیٹ فارم قرار