ایران میں امن و سکون قائم، لوگوں کو پھانسی دینے کا کوئی منصوبہ نہیں: عباس عراقچی

Jan 15, 2026 | 08:32:AM
ایران میں امن و سکون قائم، لوگوں کو پھانسی دینے کا کوئی منصوبہ نہیں: عباس عراقچی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران میں امن و سکون قائم ہے،ایران میں لوگوں کو پھانسی دینے کا کوئی منصوبہ نہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ نے  واضح کیا کہ ایران میں لوگوں کو  پھانسی دینے کا کوئی منصوبہ نہیں، پھانسی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران میں امن و سکون قائم ہے، صورتحال مکمل قابو میں ہے ،جون جیسی غلطی دوبارہ نہ دہرائیں، وہی نتیجہ نکلے گا جو پہلے نکلا تھا، عزم کو بمباری سے نہیں توڑا جا سکتا، ٹرمپ اور یورپی ممالک کی جانب سے مختلف قسم کے خطرات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سفارت کاری بہتر راستہ ہے،اگرچہ ہمارا امریکا کے ساتھ کوئی مثبت تجربہ نہیں، پھر بھی سفارت کاری جنگ سے بہت بہتر ہے، مظاہروں میں موجود عناصر کو بیرون ملک سے کنٹرول کیا جارہا تھا ۔

ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران میں معاشی مشکلات کے خلاف دس دن تک پرامن احتجاج جاری رہا جس کے بعد تین دن تک تشدد ہوا جو ان کے بقول اسرائیل کی جانب سے منظم کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ نے پوری تیاری کرلی آئندہ 48 گھنٹوں میں ایران پر حملہ ہوگا:مشاہد حسین سید

ایرانی وزیرخارجہ نے دعویٰ کیا کہ مظاہروں میں موجود عناصر کو بیرون ملک سے کنٹرول کیا جارہا تھا، کچھ مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر گولیاں چلائیں، داعش طرز کی دہشتگردانہ کارروائیاں کی گئیں، پولیس اہلکاروں کو زندہ جلایا گیا۔

وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دعویٰ کیا کہ اب صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے اور ملک میں امن بحال ہو چکا ہے اور میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ پھانسیوں کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔