لاہور میں کارسوار نے راستہ نہ ملنے پر سکول بس پر فائرنگ کردی

Jan 15, 2025 | 12:24:PM
لاہور میں کارسوار نے راستہ نہ ملنے پر سکول بس پر فائرنگ کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور میں کار سوارنے راستہ نہ ملنے پرسکول بس پر فائرنگ کردی،واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق واقعہ بیدیاں روڈ کے قریب پیش آیا سکول بس ڈرائیوراور کارسوار میں راستہ نہ دینے پر تکرار ہوئی جس کے بعد کار سوار نے بس پر دو گولیاں فائر کیں جو ٹائر کے قریب لگیں۔

 پولیس کے مطابق سکول بس میں کوئی طالب علم موجود نہیں تھا، واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی۔