گرل فرینڈ کی جگہ نوکری کا امتحان دینے والا نوجوان گرفتار

Jan 15, 2024 | 22:57:PM
گرل فرینڈ کی جگہ نوکری کا امتحان دینے والا نوجوان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست پنجاب میں انگریز سنگھ نامی نوجوان کو میک اپ کرکے اپنی گرل فرینڈ پرمجیت کور کی جگہ امتحان دیتے ہوئے پکڑ لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست پنجاب کے علاقے سہارن نگر میں نوجوان انگریز سنگھ نے شیو اور میک اپ کیا، وگ لگائی، زنانہ لباس پہنا، اپنی گرل فرینڈ کا روپ دھارا اور اس کے جعلی شناختی اور ایڈمٹ کارڈز بنوا کر امتحان دینے پہنچ گیا۔

مکمل تیاری اور بہترین اداکاری کے باوجود بھانڈا اس طرح پھوٹا کہ نگراں امتحان کے پاس موجود ایڈمٹ کارڈ میں پرمجیت سنگھ کی تصویر انگریز سنگھ کے پاس موجود ایڈمٹ کارڈ کی تصویر سے میل نہیں کھاتی تھی۔

 جس پر پولیس کو بلایا گیا اور نوجوان انگریز سنگھ کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی جس سے وہ پکڑا گیا۔ یہ امتحان ایک سرکاری نوکری کے لیے ہو رہا تھا،خیال رہے کہ انگریز سنگھ کی عمر 26 سال جب کہ پرمجیت کور 34 سال کی ہے۔ پہلے تو نوجوان نے بتایا کہ وہ دونوں آپس میں رشتہ دار ہیں تاہم یہ بات غلط ثابت ہوئی لیکن بعد میں اس نے اقرار کیا کہ دونوں کے درمیان تعلقات قائم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آصف زرداری نے ایک بار پھر لاہور کا رخ کر لیا ، وجہ بھی سامنے آ گئی