الیکشن ملتوی کرانے کی قرار داد پاس کرنیکے حوالے سے سینیٹر دلاور خان کا چیئرمین سینیٹ کو خط

Jan 15, 2024 | 12:19:PM
الیکشن ملتوی کرانے کی قرار داد پاس کرنیکے حوالے سے سینیٹر دلاور خان کا چیئرمین سینیٹ کو خط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سینیٹ میں الیکشن کے التوا کی قرارداد پیش کرنے والے آزاد سینیٹر دلاور خان نے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ دیا۔

سینیٹر دلاور خان کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ سینیٹ نے 5 جنوری کو الیکشن ملتوی کرانے کی قرارداد پاس کی تھی، یہ باعث تشویش ہے کہ الیکشن کمیشن نے تاحال 8 فروری کے انتخابات ملتوی کرانے کے کوئی اقدامات نہیں کیے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ قرارداد میں نشاندہی کیے گئے تحفطات پر توجہ دینی چاہیے تھی، بطور ایوان کے کسٹوڈین مداخلت کر کے میری قرارداد پر عمل درآمد کی موجودہ صورت حال معلوم کی جائے۔

 سینیٹر دلاور خان کا کہنا ہے کہ یقینی بنایا جائے کہ 8 فروری کے انتخابات ملتوی کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:آئندہ 72 گھنٹے میں صحافیوں کو خوشخبری سنائیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب

واضح رہے کہ سینیٹر دلاور خان نے عام انتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد سینیٹ میں پیش کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ اکثر علاقوں میں سخت سردی ہے، اس وجہ سے ان علاقوں کی الیکشن عمل میں شرکت مشکل ہے،ایوانِ بالا سینیٹ نے الیکشن ملتوی کرنے کی قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کر لی تھی۔