آئندہ 72 گھنٹے میں صحافیوں کو خوشخبری سنائیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب

Jan 15, 2024 | 11:37:AM
آئندہ 72 گھنٹے میں صحافیوں کو خوشخبری سنائیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ آئندہ 72 گھنٹے میں پنجاب کے پروفیشنل صحافیوں کو خوشخبری دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق شدید سردی اور دھند میں بھی عوامی خدمت کا سفر جاری ،وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبائی کابینہ کے ہمراہ رات گئے سے صبح تک عوام کی سہولت کے لئے جاری 6 منصوبوں کے 6گھنٹے تک مسلسل دورے کئے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شاہدرہ فلائی اوورز پراجیکٹ کے شاہدرہ چوک، امامیہ کالونی فلائی اوورپراجیکٹ، کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ، میوہسپتال کے ایمرجنسی کی اپ گریڈیشن کے پراجیکٹ، بی بی پاکدامن مزار کی تزئین و آرائش و توسیعی پراجیکٹ اور قربان لائنز میں پولیس کے اپارٹمنٹس کے جاری منصوبے کا بھی مشاہدہ کیا ۔
وزیر اعلی پنجاب نے رات 10بجے سے صبح 4بجے تک دورے کرکے پیشرفت کاجائزہ لیا، شاہدرہ چوک کی اطراف کی سڑکیں 100 فیصد مکمل ہو گئی ہیں جبکہ خوبصورت پودے لینڈ سیکپنگ اور ڈرینج کا کام بھی 100فیصد پورا ہوگیاہے، وزیراعلی محسن نقوی نے صوبائی وزراء کے ہمراہ شاہدرہ چوک کی بیوٹیفکیشن کے کاموں کا معائنہ کیا اور شاہدرہ چوک فلائی اوورز پراجیکٹ کے 100فیصد کام مکمل ہونے پر کنٹریکٹر، کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے و ڈی جی پی ایچ اے کو شاباش دی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اطراف کی سڑکوں کا معائنہ کیا اور اعلیٰ معیار کو سراہا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لینڈ سیکپنگ کی تعریف کی اورکہاکہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ آج شاہدرہ چوک گلبرگ جیسا خوبصورت ہوگیاہے، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بند روڈ پراجیکٹ 2سال کا پراجیکٹ تھا،جسے 120دنوں میں مکمل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اسفالٹ ڈالنے کے لئے ایک مخصوص درجہ حرارت درکارہوتاہے، موسم کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ آئندہ 72 گھنٹے میں صحافیوں کو خوشخبری سنائیں گے، پورے پنجاب کے پروفیشنل صحافیوں کو خوشخبری دیں گے، جن پریس کلب ز کو فنڈز نہیں ملے انکو بھی دئیے جائیں گے، اظفر علی ناصر پراجیکٹ کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں وہ گھربھی کم جاتے ہیں۔ میوہسپتال کو آئندہ 7دنوں میں کھول دیں گے۔ 

انہوں نے کہاکہ ماڈل پولیس سٹیشنز صرف لاہور نہیں پورے پنجاب میں نظر آئیں گے۔ راجن پور کا آخری تھانہ بھی لاہور جیسے تھانے کی طرح نظر آئے گا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے صوبائی وزراء کے ہمراہ امامیہ کالونی فلائی اوورز منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کاجائزہ لیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی کی مسلسل مانیٹرنگ اور دوروں سے امامیہ کالونی فلائی اوور پراجیکٹ نے بھی سپیڈ پکڑ لی۔ رواں ماہ کے آخر میں ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے مٹیریل سے متعلقہ ایشوز کو فوری حل کرنے کا حکم دیا اور موقع پر ہی احکامات جاری کئے،انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی پوری کوشش کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:روپے کی قدر میں اضافہ ،ڈالر مزید سستا ہوگیا

 وزیر اعلی محسن نقوی نے این ایل سی کے حکام کے کام کی تعریف کی،این ایل سی کے حکام نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو امامیہ کالونی پراجیکٹ پر بریفنگ دی،وزیر اعلی محسن نقوی نے صوبائی وزراء کے ہمراہ کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور منصوبے کا دورہ کیااور منصوبے کے دونوں پیکجز پر جاری کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا،وزیر اعلی محسن نقوی نے تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا، زیر تعمیر پلوں پر کام کی رفتار کا مشاہدہ کیا،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ ایک ایک منٹ قیمتی ہے، منصوبے پر کام کو تیز کیا جائے، 31 جنوری تک اس کوریڈور کو ٹریفک کیلئے کھولنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

 بریفنگ کے دوران بتایاگیاکہ منصوبے کے پیکج ون کا 58 فیصد جبکہ پیکج ٹو کا 40 فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔ پیکج ون کے تمام پینلز تیار،5800 انسٹال،تمام گرڈر لانچ کر دیئے گئے، پیکج ٹو کے 3710 پینلز انسٹال 6371 پینلز تیار،تمام گرڈرز تیارہیں، لانچنگ کا عمل جاری ہے،وزیر اعلی محسن نقوی کابینہ کے ہمراہ رات گئے میو ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک پہنچے اور اپ گریڈیشن کے کاموں کا معائنہ کیا،وزیر اعلی محسن نقوی نے ٹائلز کی کوالٹی چیک کی۔وزیر اعلی نے گراؤنڈ فلور، فرسٹ فلور اور سیکنڈ فلور پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا،وزیر اعلی محسن نقوی نے آپریشن تھیٹرز کا بھی وزٹ کیا۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے فنشنگ ورک کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہاکہ معیار برقرار رکھتے ہوئے کام جلد مکمل کئے جائیں، انہوں نے کہاکہ کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ مزار بی بی پاکدامن کا 99فیصد کام مکمل،مزار کو آئندہ چند روز میں زائرین کیلئے کھول دیا جائے گا،وزیر اعلی محسن نقوی نے صوبائی وزراء کے ہمراہ مزار بی بی پاکدامن کی تزئین وآرائش وتوسیعی منصوبے کا تفصیلی دورہ کیا،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نائٹ شفٹ میں کام کرنے والے مزدوروں سے مصافحہ کیا اور را ت گئے کام کرنے پر شاباش دی،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پراجیکٹ کے فنشنگ ورک کا معائنہ کیا،وزیراعلی محسن نقوی نے مزار کے مرکزی حصے اور گنبدوں کی تزئین و آرائش کے کام کا مشاہدہ کیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے دیے جلانے کے لئے مختص جگہ، مزار کی چھت اور گنبدوں کا بھی معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مزار کے راستے کو کشادہ کرنے کے کام کو جلد مکمل کرنے کا حکم دیا، انہوں نے کہاکہ راستہ کشادہ ہونے سے زائرین کو آمدورفت میں بے پناہ سہولت ملے گی اور اراضی مالکان کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق ادائیگی یقینی بنائیں گے، انہوں نے کہاکہ لائٹس سے مزار کے گنبد کی خوبصورتی میں بے پناہ ا ضافہ ہواہے، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مزار پرپاکستان کی ترقی، خوشحالی،استحکام اور فلسطینی مسلمانوں کی سلامتی کے لئے دعا کی،کئی برس سے زیر التواء ایک اورمنصوبے پر صرف 10روز میں کام تیز،قربان لائنز میں پولیس کی رہائشگاہوں کی تعمیر اگلے 10روز میں مکمل ہونے کا امکان ہے ۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے صوبائی وزراء کے ہمراہ قربان لائنز کا دورہ کیااور پولیس کیلئے زیر تعمیر اپارٹمنٹس کا معائنہ کیااور جاری کاموں کا جائزہ لیا،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا، کمروں، کچن او رواش رومز دیکھے، ٹائلز کی کوالٹی چیک کی،انسپکٹر جنرل پولیس اور سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے منصوبے پر ہونے والی پیشرفت میں وزیراعلیٰ محسن نقوی کو بریفنگ دی،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں کو اعلی معیار کے ساتھ جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیاکہ قربان لائنز میں پولیس کیلئے 6منزلہ عمارت میں 24اپارٹمنٹس بنائے جارہے ہیں،پہلے 6اپارٹمنٹس اگلے چند روز میں مکمل ہوجائیں گے،وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیرصدارت پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے آفس میں اعلیٰ سطح کااجلاس منعقد ہوا، جس میں گوجرانوالہ، راولپنڈی، فیصل آباد میں سیف سٹی پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا،18شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹس کے حوالے سے مختلف امور پر غور کیاگیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے گوجرانوالہ، راولپنڈی او رفیصل آباد میں سیف سٹی پراجیکٹس کے پہلے مرحلے کو 31 جنوری تک فنکشنل کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہاکہ سیف سٹی پراجیکٹس میں تقریباً 84ارب روپے کی بچت کی ہے، حکومت پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ذریعے جدید ترین کیمرے نصب کررہی ہے۔،انسپکٹر جنرل پولیس نے سیف سٹی پراجیکٹس پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔

صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، منصور قادر، عامر میر،اظفر علی ناصر،بلال افضل، مشیر وہاب ریاض،انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور، سی سی پی او،ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن، ایڈیشنل آئی جی ڈویلپمنٹ،سیکرٹری تعمیرات و مواصلات،کمشنر لاہورڈویژن اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔