اگر ملک پر پھر عمران کو مسلط کیا گیا تو کچھ نہیں بچے گا، مولانا فضل الرحمان

Jan 15, 2023 | 18:38:PM
جمعیت علمائے اسلام، مولانا فضل الرحمان، عوام کے تیور، آئندہ حکومت، جمعت علمائے اسلام،
کیپشن: مولانا فضل الرحمان جلسے سے خطاب کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ عوام کے تیور بتا رہے ہیں صوبے میں آئندہ حکومت جمعیت علمائے اسلام کی ہوگی،اگر اس ملک پر پھر عمران کو مسلط کیا گیا تو کچھ نہیں بچے گا۔
پشاور میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پندرہ سال سے کہہ رہا یہ لوگ بیرونی ایجنٹ ہے،عمران خان کو تکلیف اپنے آقاؤں کا ایجنڈا مکمل نہ ہونے پر ہے،ان کاکہناتھا کہ ہم ایک شخص کا نہیں ایک تہذیب کا مقابلہ کیا ہے،ہمیں سیاست سے مٹانے والے خود سیاست سے مٹ رہے ہیں،پختونوں کے اقتادر ایسے پارٹی میں جانے کے نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جو اسمبلیاں توڑی گئیں انکے ہی انتخابات ہونگے، رانا تنویر حسین
سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ اگر عمران دیانتدار ہے تو ساڑھے تین سال پاکستان کے دوستوں نے تم پر اعتماد کیوں نہیں کیا،ہوا میں کاغذ لہرا کر ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کی گئی،لوگوں کا تم پر اعتماد نہیں اسلئے ہماری حکومت کی مدد کی گئی۔
مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ دنیا نے تمہیں نہیں انکو کو پیسہ دیا جس کو تم چور کہتے ہو،ایک کروڑ کی فیک آئی ڈیز بنانے والے پر کیا اعتماد کیا جا سکے گا،ایک چھوٹے سے ہجرے میں بیٹھ کر فتوئے لگانا والا وہ کون ہوتا ہے،مقابلہ سخت ہے وقت کم ہے لیکن مقابلہ جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ناصر موسیٰ زئی نے جے یو آئی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کابل میں سابق خاتون رکن پارلیمنٹ کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا