نیپال میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 40 لاشیں نکال لی گئیں

Jan 15, 2023 | 15:20:PM
نیپال میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 40 لاشیں نکال لی گئیں
کیپشن: یورپی یونین نے حفاظتی خدشات کے پیش نظر تمام نیپالی طیاروں کے اپنی فضائی حدود میں داخلے پر پابندی لگا رکھی ہے
سورس: ٹویٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نیپال میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر کم از کم 45 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

عالمی خبر ایجنسی کے مطابق نیپال کی نجی فضائی کمپنی یئٹی ایئر (Yeti Airlines) کا طیارہ ملک کے وسط میں واقع شہر پوکھارا کے نئے اور پرانے ہوائی اڈوں کے درمیان گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

ایئرلائن کے ترجمان سدرشن برتوالا نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کے وقت طیارے میں 68 مسافر اور عملے کے 4 افراد سوار تھے۔

مقامی انتظامیہ کے اعلیٰ اہلکار گرودت دھکل نے کہا ہے کہ حادثے کے وقت ملبے میں آگ لگی ہوئی تھی۔

حکام نے تصدیق کی ہے کہ جائے حادثہ سے 40 لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ یورپی یونین نے حفاظتی خدشات کے پیش نظر تمام نیپالی طیاروں کے اپنی فضائی حدود میں داخلے پر پابندی لگا رکھی ہے۔