شادی کو یادگاربنانے کے لیے ڈکی بھائی نےکیا کیا؟ویڈیووائرل

Jan 15, 2023 | 14:02:PM
فائل فوٹو
کیپشن: شادی کو یادگاربنانے کے لیے ڈکی بھائی نےکیا کیاَ؟ویڈیووائرل
سورس: انسٹاگرام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ہر کوئی اپنی شادی کے دن کو یاد گار بنانے کیلئے کافی جتن کرتا ہے جس میں زیادہ تر سجاوٹ اور پروگرام کو بہتر طریقے سے مینج کرنا ہوتا ہے۔ایسا ہی کچھ پاکستانی معروف یو ٹیوبر ڈکی بھائی نے شادی کو یادگار بنانے کے کےلیےکیا۔

مشہور پاکستانی یو ٹیوبر سعدالرحمٰن عرف ڈکی بھائی نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے دوستوں اور اہلیہ سمیت بھنگڑا ڈال رہے ہیں  جس سے ان کی اس تقریب میں چار چاند لگ گئے ۔

View this post on Instagram

A post shared by Saad Ur Rehman (@duckybhai)

 ڈکی بھائی کو اسطرح رقص کرتے دیکھ  کر ان کے مداح بھی کافی محفوظ ہوئے ہیں۔اور اپنی خوشی کا اظہار کمنٹس کت ساتھ کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی کی شیندی کی تقریب گزشتہ روز ہوئی تھی جس میں کئی مشہور ومعروف یو ٹیوبرز نے شرکت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:معروف یوٹیوبرز رشتہ ازدواج میں بندھ گئے،تصاویر وائرل

واضح رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں یوٹیوبر نے عروب جتوئی سے منگنی اور نکاح انتہائی خاموشی سے قریبی عزیز و اقارب کی موجودگی میں کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے اپنی اہلیہ کو زندگی کا پہلا پیار بھی قرار دیا تھا۔

 خیال رہے کہ کچھ دن پہلے ڈکی بھائی کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز  ان کی مایوں کی رسم سےہوا تھا۔