عرفی جاوید پر بڑا الزام،،پولیس کابلاواآگیا

Jan 15, 2023 | 12:27:PM
فائل فوٹو
کیپشن: عرفی جاوید پر بڑا الزام،،پولیس کابلاوا کیوں آیا؟
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )متنازع بھارتی سلیبریٹی عرفی جاوید کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی خاتون رہنما چترا کشور واگ کی شکایت پر پولیس نے انکوائری کےلیے طلب کرلیا۔ خاتون سیاستدان نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ عرفی جاوید ممبئی کی سڑکوں پر غیرمناسب لباس پہن کر اپنے جسم کی نمائش کرتی پھرتی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق بی جے پی رہنما نے سلیبریٹی کیخلاف لباس سے متعلق پولیس کو شکایت درج کروائی تھی۔ چترا کشور واگ نے اپنی درخواست میں تحریر کیا کہ کوئی سوچ نہیں سکتا کہ آئین میں دی گئی اظہار رائے کی آزادی کو کوئی اس طرح پریشان کن انداز میں بھی استعمال کرسکتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:راکھی ساونت کے اسلام قبول کرنے پر بھائی نےخاموشی توڑدی

انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ اگر عرفی اسی طرح سے رہنا چاہتی ہیں تو وہ چار دیواری کے اندر رہ کر یہ کام کریں۔چترا کشور واگ کی درخواست میں یہ بھی تحریر تھا کہ عرفی کو شاید اس بات کا اندازہ نہیں ہے کہ وہ معاشرے میں بگاڑ اور اشتعال کا سبب بن سکتی ہیں۔