بھارتی کرکٹ ٹیم مزید بحران کا شکار۔۔ کوہلی نے دھماکے دار اعلان کردیا

Jan 15, 2022 | 19:17:PM
بھارتی کرکٹ ٹیم، مزید بحران کا شکار،
کیپشن: ویرات کوہلی فائل فوٹو

(24 نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم مزید بحران کا شکار ہو گئی،جنوبی افریقا کیخلاف میچ میں شکست کے بعد ویرات کوہلی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم کو جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،جنوبی افریقا نے ٹیسٹ سیریز میں بھارت کو 2-1 سے شکست دی،جس پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے بھی استعفیٰ دے دیا۔

بھارتی میڈیا کا کہناتھا کہ کرکٹ بورڈ سے کوہلی کی ناراضگی چل رہی تھی۔ ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان روہت شرما کو بنایا جاسکتا ہے۔کوہلی نے ٹویٹ کرتے کہا کہ مزید کپتانی نہیں کرسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: اومی کرون کا شکار ماہرہ خان سے متعلق اہم خبر آگئی