ایک روز کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

Jan 15, 2022 | 18:25:PM
ایک روز کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایک روزکی کمی کے بعد سونے کی قیمتیں پھر بڑھنے لگیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز (جمعہ کو)سونے کی قیمت میں 800 روپے فی تولہ کمی ریکارڈ کی گئی تھی ، صرف ایک روزہ کمی کے بعد سونے کی قیمتیں پھر بڑھنے لگیں،ایک تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے اضافہ ہو گیا، ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 25 ہزار 150 روپے ہو گئی جبکہ دس گرام سونے کاریٹ 343 روپے بڑھ کر 1 لاکھ 7 ہزار 296 روپے ہو گیا۔دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 2 ڈالر کم ہوکر 1819 ڈالر فی اونس ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کا حکومت کو سرپرائز، کتنے وزرا پارٹی میں شامل؟