دوستی ہو تو ایسی ہو۔۔قومی ٹیم کے  آل راؤنڈر شاداب کو ائیرپورٹ پر لینے کونسا کھلاڑی ڈرائیور بن کر پہنچا

Jan 15, 2022 | 16:29:PM
قومی ٹیم ، بولنگ  وآل راؤنڈر ،شاداب خان، بگ بیش لیگ ، پی ایس ایل ، اسلام آباد یونائیٹڈ،ائیرپورٹ ،حسن علی
کیپشن: شاداب خان دوست سے گلے مل رہے ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے بولنگ  وآل راؤنڈر شاداب خان بگ بیش لیگ سے پی ایس ایل کے لئے واپس آئے تو اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ نے ان کا ائیرپورٹ پر  شاندار  استقبال کیا۔اس موقع پراسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی بھی اپنے دوست کو لینے کے لئے موجود تھے۔

حسن علی نے شاداب خان کو ریسیو کرنے لیے ہاتھ میں ایک پیپر بھی اٹھا رکھا تھا جس پر انگریزی میں Mr Shadab Khan  تحریر تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے بھی ٹوئٹر پر ویڈیو کے ساتھ ایک کیپشن بھی درج کیا گیا جس میں لکھا تھا کہ حسن علی اور شاداب خان کی دوستی کا بھی لیول ہے، ساتھ ہی آنکھوں میں پیار والا ایک ایموجی بھی شیئر کیا گیا ہے،ویڈیو میں حسن علی کو سلام کے بعد یہ کہتے بھی سنا جا سکتا ہے کہ کیا آپ مسٹر شاداب خان ہیں، میں آپ کا ڈرائیور ہوں ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولرحسن علی شاداب خان کو وطن واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں، دونوں دوست گلے ملتے ہیں اور پھر حسن علی کہتے ہیں کہ چلیں، چلیں۔ اس کے بعد دونوں گاڑی میں سوار ہو چلے جاتے ہیں۔