سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ 100 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

Jan 15, 2021 | 21:38:PM
سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ 100 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی والدہ بیگم زریں مشرف دبئی میں انتقال کر گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل(ر)پرویز مشرف کی والدہ زریں مشرف کی عمر 100سال تھی،وہ گزشتہ چند سال سے بیمار تھیں ،وہ شارجہ کے نجی ہسپتال میں زیر علاج بھی رہ چکی ہیں۔ بیگم زریں مشرف نے انگلش لٹریچر میں گریجوایشن کی تھی،ان کے تین بیٹے ہیں جن میں پرویز مشرف ،جاوید مشرف اور نوید مشرف شامل ہیں۔
سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ کی نمازجنازہ دبئی میں اداکئے جانے کا امکان ہے تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
آل پاکستان مسلم لیگ کی سیکرٹری جنرل مہرین ملک آدم نے کہاہے کہ اللہ تعالیٰ زریں مشرف کی مغفرت فرمائے اور سابق صدر اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے،انہوں نے کہاکہ تمام عہدے دار، کارکنان اور قوم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
واضح رہے کہ آخری مرتبہ گزشتہ سال مئی میں سابق صدر پرویز مشرف نے اہلیہ صہبا مشرف کے ہمراہ دبئی میں اپنی والدہ زریں مشرف کی سالگرہ کا کیک کاٹا تھا۔