انڈونیشیا میں 6.2شدت کا زلزلہ،34 افراد ہلاک،سینکڑوں زخمی

Jan 15, 2021 | 09:33:AM
انڈونیشیا میں 6.2شدت کا زلزلہ،34 افراد ہلاک،سینکڑوں زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں زلزلے نے تباہی مچادی،ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی،34 افراد  ہلاک اور 600 سے زائد افراد  زخمی ہوگئے۔

 

  غیر ملکی  خبررساں ادارےکے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سولا ویسی میں رات گئے  6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔لوگ خوف کے مارے گھروں  سے باہر نکل آئے،اب تک کی اطلاعات کے مطابق  تقریباً 60 سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے ۔زلزے سے مغربی سولاویسی کی سرکاری عمارت اور ایک ہوٹل بھی منہدم ہوگیا جبکہ ہسپتال کی عمارت گرنے سے ایک درجن سے زائد مریض اور عملہ ملبے تلے دبا ہوا ہے۔

کوہ پیماہ مرکز کے مطابق  زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر  تھی جبکہ  زلزلے کا مرکز مجین شہر سے 6 کلو میٹر شمال مشرق میں تھا۔ حکام کی جانب سے فی الحال سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی تاہم متاثرہ علاقے سے 2ہزار سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں۔