مردان میں نوجوان پہاڑی سے گر کر جاں بحق 

Feb 15, 2026 | 23:59:PM
مردان میں نوجوان پہاڑی سے گر کر جاں بحق 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(ویب ڈیسک)  خیبر پختونخوا کے علاقے مردان میں نوجوان پہاڑی سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔
 
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ رستم کے تفریحی علاقے کشمیر سمستہ کی پہاڑی پر پیش آیا جہاں نوجوان اچانک پاؤں سلپ ہونے سے پہاڑی سے گر کر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق نوجوان زوار حسین چار گلی کا رہائشی تھا اور دوستوں کے ساتھ سیروتفریح کے لیے گیا تھا۔

دوسری جانب مقامی افراد اور ریسکیو نے مرنے والے نوجوان کی لاش پہاڑ سے اتار کر ہسپتال منتقل کر دی جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کو دی جائے گی۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - خیبرپختونخوا
ٹیگز: