جیل مردوں کی طرح کاٹو، رونے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا، صدر آصف زرداری کی بانی پر طنز

Feb 15, 2026 | 21:36:PM
جیل مردوں کی طرح کاٹو، رونے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا، صدر آصف زرداری کی بانی پر طنز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے صادق آباد میں ورکرز کنونشن میں پی ٹی آئی کے بانی پر گہری طنزیں کیں اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے بندوق کی نوک پر رکھنے کی دھمکی دی تھی اب جیل میں بہانے تلاش کر رہا ہے۔ جیل مردوں کی طرح کاٹی جاتی ہے، رونے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔

 صدر آصف زرداری نے کہا، ابھی ڈیڑھ سال ہوا ہے، جیل مردوں کی طرح کاٹو، عورتوں کی طرح کیوں رو رہے ہو۔   میری بہن کو رات کو پکڑا گیا، اس وقت یاد نہیں آیا۔  بےنظیر کو پانچ سال سکھر جیل میں بند کیا گیا تھا۔ 

صادق آباد میں ورکرز کنونشن میں میں  پاکستان پیپلز پارٹی کے مینٹور آصف علی زرداری نے کہا،  شہید بینظیر بھٹو نے 24 سال کی عمر میں جیل کاٹی اور 5 سال سکھر جیل میں قید رہیں۔ بی بی نہ ڈرنے والے شہید بھٹو کی بیٹی تھیں اور شہادت ان کے نصیب میں تھی۔

یہ بھی پڑھیئے:  وفاقی حکومت نےکیپٹن (ر) لیاقت علی کو آزاد کشمیر پولیس کا آئی جی مقرر کر دیا 

آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کی اونرشپ پیپلزپارٹی کے پاس ہے، کپتان شپتان نکلتے رہتے ہیں اِن کو ہم سنبھال لیں گے۔ صدرمملکت نے ناراض بلوچوں کو مذاکرات سے مسائل حل کرنے کی دعوت بھی دی، کہا بندوق کا نہیں اب مذاکرات کا زمانہ ہے۔

 صدرآصف زرداری نے اعلان کیا کہ پنجاب کے کچے کے علاقے میں یونیورسٹی سندھ حکومت بنائے گی اور میں خود چاہتا ہوں کہ یہاں میڈیکل یونیورسٹی قائم ہو۔  یونیورسٹی کی اجازت صدر دیتا ہے اور  میں یہ اجازت ضرور دوں گا۔