عالیہ بھٹ دنیا کی دوسری بااثر ترین اداکارہ، پہلے نمبر پر کون؟ 

Feb 15, 2025 | 21:50:PM
عالیہ بھٹ دنیا کی دوسری بااثر ترین اداکارہ، پہلے نمبر پر کون؟ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے ہالی ووڈ کے ڈوین جانسن المعروف ’دی راک‘ اور جینیفر لوپیز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دنیا کی دوسری بااثر ترین اداکارہ بن گئی ہیں،بالی ووڈ اداکارہ نے ایک بار پھر اپنی عالمی برتری ثابت کردی، وہ سنیما اور اداکاری کے ساتھ اب سوشل میڈیا پر بھی بااثر شخصیت بن گئی ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق عالیہ بھٹ نے ڈوین جانسن اور جینیفر لوپیز جیسی بین الاقومی شخصیات کو انفلوئنسر مارکیٹنگ پلیٹ فارم پر پیچھے چھوڑ کر خود کو منوالیا ہے،عالیہ بھٹ سوشل میڈیا صارفین کو اپنی اداکاری، برانڈ پروموشن کے ذریعے متاثر کررہی ہیں، اُن کے فیشن اور فلاحی کام بھی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر نظر آتے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کی 31 سالہ اداکارہ اپنی اثر پذیری کے لحاظ سے 28 سالہ ہالی ووڈ اداکارہ زیندایا سے پیچھے ہیں جن کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 180 ملین ہے۔

عالیہ بھٹ دنیا بھر میں پہلی بھارتی شخصیت ہیں، ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 86 ملین سے زائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئی