پنجاب میں خطرناک نمونیہ مزید9 بچوں کی زندگیاں نگل گیا

Feb 15, 2024 | 11:04:AM
پنجاب میں خطرناک نمونیہ مزید9 بچوں کی زندگیاں نگل گیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت مجید)ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں خطرناک نمونیہ مزید 9 بچوں کی زندگیاں نگل گیا۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  نمونیا کے 773  رپورٹ  جب کہ صرف لاہور میں 197 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں رواں سال نمونیا سے 362اموات،26 ہزار 711کیسز رپورٹ ہوئے ، اس کے علاوہ صوبائل دارالحکومت لاہور میں رواں سال نمونیا سے 62 اموات اور 5 ہزار719کیسزرپورٹ ہوئے، جبکہ لاہور میں 24 گھنٹے کے دوران نمونیہ سے 1 بچہ جاں بحق ہوگیا۔
نمونیا کی وجوہات
نمونیا اگر کسی صحت مند انسان کو ہو تو وہ اس کا مقابلہ با آسانی کرسکتا ہے مگر بچوں کے لیے اس سے نمٹنا بعض اوقات انتہائی مشکل ہوجاتا ہے۔

بچوں کو نمونیا ہونے کی وجوہات میں انہیں دودھ پلانے کی کمی، آلودگی، غذائیت کی کمی، ٹھنڈ میں زیادہ دیر تک رہنا اور کمزور مدافعتی نظام شامل ہے۔

نمونیا کی علامات
نمونیا کی ہلکی علامات بھی جان لیوا ہو سکتی ہیں، اس بیماری کی یہ علامات ہیں:

بلغم اور کھانسی ، بخار، بہت زیادہ پسینہ آنا یا سردی لگنا، معمول کی سرگرمیاں کرنے کے دوران سانس پھولنا، سانس لیتے وقت یا کھانسی کے وقت سینے میں درد محسوس ہونا، تھکاوٹ کا احساس، بھوک میں کمی، متلی محسوس ہونا، سر درد ہونا

دیگر علامات آپ کی عمر اور صحت کے مطابق مختلف ہو سکتی ہیں:

شیر خوار یا نومولود بچوں میں بعض اوقات کوئی علامات ظاہر نہیں ہوتیں لیکن بعض اوقات انہیں متلی ہو سکتی ہے، توانائی کی کمی ہو سکتی ہے یا پینے یا کھانے میں پریشانی ہو سکتی ہے۔

5 سال سے کم عمر کے بچوں کو سانس لینے میں دشواری ہو سکتی ہے۔