امریکا کا پاکستان میں انتخابات پر الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ

Feb 15, 2024 | 10:30:AM
امریکا کا پاکستان میں انتخابات پر الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)امریکا نے پاکستان میں انتخابات پر الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ صرف پاکستان نہیں بلکہ دنیا میں کہیں بھی ایسے الزامات کی مکمل چھان بین ہونی چاہیے، اسی لئے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت خطے کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، پاکستان میں نئی حکومت  کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

میتھیو ملر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سازی کا فیصلہ پاکستانی سیاسی جماعتوں نے کرنا ہے،ایک پارٹی کی اکثریت نہ ہو، سیاسی جماعتیں اتحاد کر لیتی ہیں،مستقبل کے بارے میں زیادہ بات نہیں کر سکتا، مخلوط حکومت بنانا یا نا بنانا پاکستان کا اپنا معاملہ ہے، مخلوط حکومت کا فیصلہ امریکا کو نہیں پاکستان کو کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ: توہینِ رسالت کے ملزم کی درخواست ضمانت منظور

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرن جین پیئر نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن پاکستان میں ہونے والے انتخابات سے آگاہ ہیں اور جانتے ہیں کہ پاکستانی انتخابات میں خواتین اور نوجوانوں سمیت لاکھوں پاکستانی ووٹ ڈالنے کیلئے نکلے ہیں۔

کیرن جین پیئر نے کہا کہ نجی اور عوامی سطح پر رابطوں میں پاکستانی حکومت اور سیاست دانوں پر واضح کر چکے ہیں کہ عوامی خواہشات کا احترام کریں اور انتخابی عمل میں شفافیت کو یقینی بنائیں، جو بہت اہم اور ضروری ہے۔