وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کے 2 اہم رہنماﺅں میں صلح کرادی

Feb 15, 2021 | 22:56:PM
وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کے 2 اہم رہنماﺅں میں صلح کرادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)خیبرپختونخوا کے دو بڑوں کے ذاتی اختلافات اور سیاسی رنجشیں ختم ہو گئیں،وزیراعظم عمران خان نے محمود خان اور عاطف خان کی صلح کرادی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اورعاطف خان کے اختلافات ختم ہو گئے، محمود خان اورعاطف خان ملکرکام کرنے کو بھی تیار ہو گئے،اختلافات ختم کرانے میں گورنرشاہ فرمان اورعمران اسماعیل نے کردار ادا کیا۔وزیراعظم نے رہنماﺅں کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ آپ دونوں کاورکنگ ریلیشن آئیڈیل ہوناچاہئے،اختلافات ختم کرکے عوامی خدمت پر توجہ مرکوز کریں ،مل جل کرکام کرنے کے نتائج زیادہ بہتر ہوتے ہیں۔
سابق سینئر صوبائی وزیر عاطف خان کو کابینہ میں دوبارہ شامل کئے جانے کاامکان ہے،عاطف خان کو سلطان محمد خان کی جگہ کابینہ میں شامل کیاجائے گا، عاطف خان کاکہناتھاکہ وزیراعلیٰ کیساتھ تمام اختلافات ختم ہو گئے ہیں،وزیراعظم نے محمود خان کے ساتھ ملکرکام کرنے کی ہدایت کی ہے۔