پاکستان کا رواں ماہ فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا قوی امکان

Feb 15, 2021 | 13:37:PM
 پاکستان کا رواں ماہ فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا قوی امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کی رواں ماہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے نکلنے کی راہیں ہموار ہوگئی ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے تمام 27نکات پر واضح پیشرفت دکھائی ہے۔

اینٹی منی لانڈرنگ اور اینٹی ٹیرر فنانسنگ میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی۔ پاکستان نے فیٹف کے تمام 27نکات پرکام مکمل کرلیا ہے۔تمام نکات پرپیشرفت سےمتعلق رپورٹ بھجوا دی گئی ہے۔پاکستان نے ان شعبوں میں قانون سازی مکمل کرلی ہے جبکہ کالعدم تنظیموں کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کی جا چکی ہے۔پاکستان کے رواں ماہ گرےلسٹ سے نکلنے کی راہیں ہموار ہوگئی۔

خیال رہے ایف اے ٹی ایف کاورچوئل پلینری اجلاس22فروری سےشروع ہوگا ، جو 24فروری تک جاری رہے گا۔واضح رہے ایف اے ٹی ایف کے گرے لسٹ میں جانے کے بعد پاکستان نے اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق موجودہ قوانین میں ترامیم کے ساتھ ساتھ بیشتر نمایاں اقدامات اٹھائے ، جن میں کالعدم تنظیموں کے خلاف ایکشن اور گرفتاریاں بھی شامل ہیں۔