پنجاب میں دھند کا راج، موٹروے2 ، 3 ، 4 اور 5 بند کر دی گئی

Dec 15, 2025 | 21:17:PM
پنجاب میں دھند کا راج، موٹروے2 ، 3 ، 4 اور 5 بند کر دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان) موٹروے ایم 3 کو فیض پور سے رجانہ تک دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ موٹروے ایم 4 گوجرہ سے ملتان تک  ، موٹروے ایم 5 ملتان سے ظاہر پیر  تک اور لاہور  اسلام آباد موٹروے ایم 2 کو لاہور سے ہرن مینار  تک  شدید دھند کے باعث حفاظتی انتظامات کے تحت بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروےپولیس کے مطابق موٹروے ایم 5 ملتان سے ظاہر پیر  تک دھند کی وجہ سے بند ہے،قومی شاہراہ پر مانگا منڈی، پتوکی ، اوکاڑہ اور ساہیوال میں دھند  ہے، جبکہ
قومی شاہراہ پر کسوال، اقبال نگر ، چیچہ وطنی اور میاں چنوں،خانیوال، ملتان، بستی ملوک ، لودھراں اور بہاولپور  کے علاوہاحمد پور شرقیہ،  رحیم یار خان اور صادق آباد میں بھی دھند ہے۔
ترجمان  موٹروےکا کہنا ہے کہقومی شاہراہ پر حد نگاہ 0 سے 100 میٹر تک ہے ،دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے،روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں،شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں،دھند میں صبح 10 تا شام 6 تک محفوظ سفری اوقات ہیں،ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں،غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔
یہ بھی پڑھیں:حریم فاروق اپنے لباس کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقیدکاشکار