موسمی انفلوئنزا H3N2 سے بچاؤ اور کنٹرول کیلئے ایڈوائزری جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک)قومی ادارہ صحت نے موسمی انفلوئنزا H3N2 سے بچاؤ اور کنٹرول کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی۔
ایڈوائزری کے مطابق رواں سیزن میں انفلوئنزا اے، ایچ 3 این 2 سب کلاڈ کے عالمی سطح پر سامنے آیا، مختلف عالمی خطوں میں H3N2 کیسز میں تیزی سے اضافہ رپورٹ ہوا۔
جنوبی ایشیا میں مئی تا نومبر 2025 انفلوئنزا کیسز میں اضافہ ہوا، اسلام آباد: انفلوئنزا کے 66 فیصد کیسز H3N2 کے ہیں، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی H3N2 کے نمایاں کیسز رپورٹ ہوا۔
ایڈوائزری کے مطابق پاکستان میں ٹیسٹ کئے گئے نمونوں میں 12 فیصد H3N2 مثبت پائے گئے ہیں، بزرگ، حاملہ خواتین، بچوں اور دائمی امراض کے مریضوں کو زیادہ خطرے ہے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق انفلوئنزا سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن مؤثر ترین ذریعہ ہے، شہری ہاتھوں کی صفائی، کھانسی و چھینک میں احتیاط اور پرہجوم مقامات سے گریز کریں۔
یہ بھی پڑھیں :پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں شاندار فائر پاور کا مظاہرہ