دوسرا ون ڈے: نیوزی لینڈ ویمنز نے پاکستان ویمنز کو ایک وکٹ سے ہرا دیا

Dec 15, 2023 | 10:13:AM
دوسرا ون ڈے: نیوزی لینڈ ویمنز نے پاکستان ویمنز کو ایک وکٹ سے ہرا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم کو  نیوزی لینڈ ویمنز نے ایک وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد پاکستان ویمن ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 220 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، پاکستان ویمن ٹیم کی بیٹر فاطمہ ثنا نے 90 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ نتالیہ پرویز 39 اور نجیہہ علوی نے 32 رنز بنائے جبکہ  نیوزی لینڈ ویمن کی بولر سوفی ڈیوائن نے 3، مولی پین فولڈ اور فران جوناس نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

گرین شرٹس کی جانب سے دیئے گئے 221 رنز کا ہدف کیویز نے 49 ویں اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، نیوزی لینڈ کی جانب سے میڈی گرین 83 اور سوزی بیٹس 74 رنز کے ساتھ عمدہ بیٹرز رہیں جبکہ پاکستان کی جانب سے غلام فاطمہ 4 اور کپتان فاطمہ ثناء 2 وکٹوں کے ساتھ نمایاں گیند باز رہیں، نیوزی لینڈ کی میڈی گرین عمدہ بلے بازی کے باعث میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔

واضح رہے کہ سیریز کا پہلا میچ نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے 131 رنز سے جیتا تھا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری میچ پیر کو شیڈول ہے۔