اتنی سریلی آواز۔۔پولیس والے کی’جادو کی جپھی‘ ۔۔ویڈیو وائرل

Dec 15, 2021 | 18:09:PM
       برطانوی، پولیس، اہلکار، عراقی، تارک وطن،  
کیپشن:        برطانوی پولیس اہلکار عراقی تارک وطن کو  اچھا گانے پرگلے لگا رہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کسی جرم میں گرفتار ہونا معاشرے میں ناپسندیدہ فعل گردانا جاتا ہے، لیکن کسی کے اچھے کام کی وجہ سے اسکی محبت میں گرفتار ہونا پسند کیا جاتا ہے۔اسی حوالے سےسوشل میڈیا پر برطانیہ کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے ، جس کو لوگ بہت پسند کر رہے ہیں۔

العریبہ چینل کی جانب سے ٹویٹر پر شئیر کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لندن کی سڑکوں پر گانے والا عراقی تارک وطن اتنی خوبصورت انداز سے گانا گا رہا تھا کہ  اسکی سریلی آواز کے سحر اور اظہار عقیدت میں برطانوی پولیس اہلکار بھی گرفتار ہو گیا. اہلکار نے سڑک پر اس عراقی تارک وطن سے ہاتھ ملایا اور پھر  پورا گانا سن کر اس کو گلے لگا لیا۔اس واقعے کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کپتان بابر اعظم کو ہیڈ کوچ کا چیلنج۔۔ویڈیو وائرل