اداکارہ اشنا شاہ کاتنقید کرنیوالوں کیلئے اہم پیغام 

Dec 15, 2021 | 14:14:PM
اداکارہ اشنا شاہ کا ناظرین کیلئے اہم پیغام 
کیپشن: اداکارہ اشنا شاہ کا ناظرین کیلئے اہم پیغام ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے ایک پیغام میں اداکاراؤں پر تنقید کرنے والوں کے لیے پیغام جاری کیا ہے۔ اداکارہ نے لکھا کہ ایسے افراد وہ چینل بھی نہ دیکھیں جو اسلام کی تبلیغ نہیں کرتے۔

اشنا شاہ نے ٹوئٹر پر سخت زبان استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ادب و آداب اور اپنی اخلاقیات کا خیال رکھنے والا ہر  پاکستانی جو اداکاری کے شعبے اور  اداکاروں کو کم تر سمجھتا ہے، اور یہ سمجھتا ہے کہ اداکارائیں فحاشی پھیلاتی ہیں وہ ٹی وی دیکھنا چھوڑ دیں۔

اداکارہ اشنا شاہ نے مزید لکھا کہ ایسے افراد وہ چینل بھی نہ دیکھیں جو اسلام کی تبلیغ نہیں کرتے، انہوں نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی کہا کہ اپنی غیرت دکھائیں اور  ایسی ذہنیت والے افراد سوشل میڈیا کا استعمال بھی ترک کر دیں۔

 تاہم اشنا شاہ نے اپنے اس پیغام کی وجہ واضح نہیں کی لیکن اگر سوشل میڈیا صارفین کی رائے کے حوالے سے بات کی جائے تو اداکارہ کے مداحوں نے ان کی بات سے اتفاق کیا اور ناقدین کو بلاوجہ کی تنقید سے باز رہنے کا مشورہ بھی دیا۔

 یہ بھی پڑھیں:      مس یونیورس ہرناز سندھو نے بڑی خواہش ظاہر کر دی۔۔۔۔؟