خیبرپختونخوا میں ہیلی کاپٹر حادثہ اور سیلاب، صدر ،اسپیکر ، نواز شریف اوروزرائے اعلیٰ  پنجاب، سندھ ، بلوچستان کا جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہہار

Aug 15, 2025 | 23:20:PM
خیبرپختونخوا میں ہیلی کاپٹر حادثہ اور سیلاب، صدر ،اسپیکر ، نواز شریف اوروزرائے اعلیٰ  پنجاب، سندھ ، بلوچستان کا جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) صدرِ مملکت آصف علی زرداری ،اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، ن لیگ کے  کے صدر محمد نواز شریف ،  وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف ،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور  سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے  خیبرپختونخواہ  میں فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونیوالےپائلٹس اور اہلکاروں اور  سیلاب سے ہونیوالے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہہار اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی  کیا  ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت نےایک پیغام میں خیبرپختونخوا میں فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے پائلٹس اور اہلکاروں کو خراجِ عقیدت  پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے میں شہید ہونے والے قوم کے ہیرو ہیں ۔صدرِ مملکت کا متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار ۔صدرِ مملکت کا شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا-

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع خصوصاََ ضلع بونیر میں سیلابی ریلے سے 78 اور صوبے بھر میں کل 146 افراد کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف سانحات میں 146 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دل رنجیدہ ہے، انہوں نےعوام بلخصوص نوجوانوں  سے کہا کہ متاثرین کی مدد کیلئے امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔میں مشکل وقت میں خیبرپختونخوا کی عوام اور حکومت سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ غمزدہ خاندانوں کو صبر و حوصلہ دے۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو ٹیلی فون  کیا اور خیبرپختونخوا میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس، متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی  کیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے ریسکیو ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شہادتوں پر تعزیت بھی کی ۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے گفتگو   کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت کے تمام وسائل خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کے ڈسپوزل پر ہیں،وزیراعلی  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کی طرف سے بھی شہادتوں پر تعزیت کی۔وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے وزیراعلی پنجاب کی طرف سے خیبرپختونخوا کے عوام کی بھرپور مدد کی یقین دہانی پر بھی شکریہ ادا کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا خیبرپختونخواہ کے گورنر اور وزیراعلیٰ کو فون  کیا اورسیلاب میں اتنے بڑے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ سندھ نےکہا کہ سندھ حکومت خیبرپختونخوا کی حکومت اور عوام کے ساتھ اس دکھ کی گھڑی میں ساتھ کھڑی ہے،وزیراعلیٰ سندھ نےہیلی کاپٹر حادثے میں جانی نقصان پر بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ 

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلابی صورتحال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہےکہیہ قدرتی آفات انسان کے اختیار سے باہر ہیں، یہ کڑا وقت ہے، سانحات بہت تکلیف دہ اور آزمائشی ہوتے ہیں، وزیر اعلیٰ نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

 سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن  نے ایک  بیان میں کہا ہے  قدرتی آفت کی اس گھڑی میں خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ ہیں، دعاگو ہیں کہ خیبرپختونخوا کی حکومت اور عوام حوصلے اور یکجہتی کے ساتھ اس آزمائش کا سامنا کریں اور جلد اس مصیبت سے نکل سکیں، سندھ حکومت اپنے خیبرپختونخوا کے بھائیوں کی مدد کے لیے ہر وقت حاضر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاک مخدوم جنید کی گرفتاری، چھاپہ مار ٹیم کو دیکھ کر رشتہ دار خاتون نے کپڑے اتار دئیے