مریم نواز کا علی امین گنڈاپور کو ٹیلی فون،سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد)خیبرپختونخوا میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو ٹیلی فون کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا۔ مریم نوا زنے ریسکیو ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادتوں پر بھی تعزیت کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاکہ مشکل میں پنجاب حکومت کے تمام وسائل کے پی حکومت اور عوام کے ڈسپوزل پر ہیں،اہل پنجاب اپنے کے پی کے بھائیوں اور بہنوں کے غم میں شریک ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے نوازشریف کی طرف سے بھی شہادتوں پر تعزیت کی، علی امین گنڈاپور نے مریم نواز کا فون کرنے اور تعزیت پر شکریہ ادا کیا۔
علی امین گنڈاپور نے خیبرپختونخوا کے عوام کی بھرپور مدد کی یقین دہانی پر بھی شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر کی گرفتاری ۔۔ چھاپہ مار ٹیم کو دیکھ کر رشتہ دار خاتون نے کپڑے اتار دئیے،شرمناک ویڈیو وائرل