پورٹ ٹرسٹ ملازمین کیلئے ہیلتھ انشورنس سکیم کا اجرا

Aug 15, 2025 | 19:31:PM
پورٹ ٹرسٹ ملازمین کیلئے ہیلتھ انشورنس سکیم کا اجرا
کیپشن: ہیلتھ انشورنس سکیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پورٹ ٹرسٹ ملازمین کیلئے ہیلتھ انشورنس سکیم کا اجرا کردیا گیا، جس کا مقصد ملازمین کو بہتر اور بروقت علاج فراہم کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کی صدارت میں کراچی پورٹ ٹرسٹ میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام ملازمین کے لیے ہیلتھ انشورنس سکیم کے اجرا کا اعلان کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہیلتھ انشورنس سکیم کا مقصد ملازمین کو بہتر اور بروقت علاج فراہم کرنا ہے، جس کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ ہسپتال پینل میں شامل کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں کا انتخاب شفاف اور مسابقتی عمل کے ذریعے کیا جائے گا تاکہ معیاری طبی سہولیات یقینی بنائی جا سکیں۔

محمد جنید انوار نے مزید کہا کہ ملازمین کی صحت اور فلاح اولین ترجیح ہے، سکیم سے تمام ورکروں کو معیاری علاج کی سہولت ملے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آفیسرز کے ساتھ تمام سٹاف کے لیے میڈیکل چیک اپ لازمی ہوگا، تاکہ قبل از وقت بیماریوں کی تشخیص کر کے علاج کو آسان بنایا جا سکے۔

وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ اس اقدام سے طویل المدتی اخراجات میں کمی اور ملازمین کی مجموعی صحت میں بہتری آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے اعلان سے پہلے عوام پر گیس بم گرا دیا گیا