ایل این جی کی قیمتوں میں 1.46 فیصد تک کااضافہ

Aug 15, 2025 | 18:47:PM
ایل این جی کی قیمتوں میں 1.46 فیصد تک کااضافہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)ایل این جی کی قیمتوں میں 1.46 فیصد تک کااضافہ کردیا گیا،اوگرا نےاگست کے لیے ایل این جی کی قیمتوں کانوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کےسسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں0.15ڈالرایم ایم بی ٹی یو اضافہ کر دیا گیا ۔

سوئی ناردرن کےسسٹم پر ایل این جی 0.14ڈالرزفی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہوگئی،سوئی ناردرن کےلیےایل این جی کی نئی قیمت11.73ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یومقرر کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  سوئی سدرن کے لیےایل این جی کی نئی قیمت10.73ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یومقرر ہے۔

یہ بھی پڑھیں :خیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹرگرکرتباہ