خیبرپختونخوا؛شدید بارشوں،سیلاب، لینڈسلائیڈنگ اور آسمانی بجلی گرنے سے 150افراد جاں بحق

Aug 15, 2025 | 18:50:PM
خیبرپختونخوا؛شدید بارشوں،سیلاب، لینڈسلائیڈنگ اور آسمانی بجلی گرنے سے 150افراد جاں بحق
کیپشن: این ڈی ایم اے لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے)نے کہا ہے  کہ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات کے باعث خیبر پختونخوا میں 150افراد جاں بحق ہو گئے،خیبر پختونخوا میں جاں بحق ہونے والوں میں 128 مرد9خواتین اور13بچے شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شدید بارشوں سے گلگت میں5 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 افراد جاں بحق ہوئے ۔خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں 18افراد زخمی  ہوئے۔

متاثرہ علاقوں میں پی ڈی ایم اے سمیت پاک آرمی، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور مقامی رضاکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری امدادی کاروائیوں کی ہمہ وقت نگرانی کر رہا ہےکسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔ بارشوں اور سیلاب کے دوران محتاط رہیں اور حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹرگرکرتباہ،2پائلٹس سمیت 5افراد جاں بحق