جشن معرکہ حق پر75 روپے کا یادگاری سکہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)سٹیٹ بینک نے جشنِ معرکۂ حق کے موقع پر 75 روپے کے یادگاری سکّے کا اجرا کردیا۔
حکومت نے معرکہ ٔحق میں مسلح افواج کی بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور جشن آزادی پر یاد گاری سکہ جاری کیا ہے۔
دھاتی ساخت: نکل اور پیتل، تانبہ 79 فیصد، زنک 20 فیصد اور نکل ایک فیصد ہے ۔
سکے کا قطر30 ملی میٹر اور وزن 13.5 گرام ہے ۔
سکّے کے سامنے کے رخ پر وسط میں بڑھتا ہوا ہلال بنا ہوا ہے ۔
پانچ نوکوں کا ابھرتا ہوا ستارہ ہے، جس کا رخ شمال مغرب کی طرف ہے۔
ستارے اور ہلال کے اوپر سکّے کے کنارے پر ’’اسلامی جمہوریہ پاکستان‘‘کے الفاظ کندہ ہیں۔
چاند کے نیچے اور گندم کی اوپر کی طرف خمیدہ دو بالیوں کے اوپرعددی صورت میں اجرا کا سال 2025 درج ہے۔
ستارے اور ہلال کے دائیں اور بائیں جانب بالترتیب سکّے کی مالیت’’75 ‘‘ اور’’روپیہ‘‘ تحریر ہے۔
پچھلے رخ پر وسط میں’’معرکۂ حق‘‘ لکھا ہوا ہے
سکے پر ہندسوں میں’’2025 ‘‘کے الفاظ درج ہیں۔
سکّے کے بالائی کناروں پر’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘‘رقم ہے۔
سکّے کے پچھلے رخ پردو لڑاکا طیارے، بحری جہاز، ملٹی پل راکٹ لانچر سسٹم ابھرے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔
سکّہ سٹیٹ بینک بینکنگ سروسز کارپوریشن کے فیلڈ دفاتر کے ایکسچینج کاؤنٹرز پر 15 اگست 2025 سے دستیاب ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا امیرترین شخص کون؟ ارب پتی بزنس ٹائیکون کی فہرست منظر عام پر آگئی